KNN

اہم خبریں

بگنہ وارڈ کی عوام 27نومبر کو جیپ کے نشان پر مہر لگائیں،آصف بٹ

مظفرآباد۔۔۔۔ہر دلعزیز نوجوان سیاسی رہنماو آزاداُمیدوار وارڈ بگنہ نیلم اٹھمقام آصف بٹ نے کہا ہے کہ بگنہ وارڈ کی عوام 27نومبر کو جیپ کے نشان پر مہر لگائیں،عوام کی خدمت میرا منشور ہے،وادی نیلم کے مسائل اُجاگر کرنے کیلئے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہوں عوام ایک بار آزما لے،بگنہ کی پسماندگی کے خاتمے، میرٹ کی بالادستی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کا عزم لیکر سیاسی میدان میں اترا ہوں، عوام کی تائید و حمایت سے کامیابی حاصل کروں گا،بگنہ وارڈ پسماندگی کا شکارہے،ذرائع رسل و رسائل کی بہتری، تھانہ کچہری کلچرل کے خاتمے، اجارہ داری، علاقائی وبرادری تعصبات کے خاتمے، میرٹ کی بالادستی، بیروزگاری کے خاتمے، انصاف کی فراہمی اور عوام کی عزت ونفس کو بحال رکھنے کی کوشش کروں گا، عوام 27نومبر کوجیپ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کروارڈ بگنہ میں حقیقی تبدیلی اور مسائل کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ اب بگنہ کے عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ووٹ کی پرچی سے جیپ کو کامیاب بنوا کر ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button