KNN

اہم خبریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے سرگرداں

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس مظفرآباد شاذیہ صدیق کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی نے اےڈی/بی ایس/بی ایڈ سمسٹر خزاں 2022 کے داخلوں میں لیٹ فیس کے ساتھ8نومبر2022تک توسیع کا اعلان کیا ھے-فیز ٹو میں اے ڈی،اے ڈی ای، بی ایڈ 1.5,2.5,4سالہ،بی ایس(او۔ڈی۔ایل،بی ) بی بی اے،ڈپلومہ کورسز ،سرٹیفیکیٹ کورسزاور پوسٹ گریجویٹ پروگرام شامل ہیں ۔حال ہی میں آنے والے ایف ۔اے/ایف ایس سی کے رزلٹ میں کامیاب ہونے والے ء اور طالبات گھر بیٹھ کر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فورم سے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکتے ہیں۔اس مرتبہ اے ڈی ای پروگرام کے طلباء وطالبات کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ وہ بی۔ایڈ چار سالہ پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکتے ہیں’ ریجنل آفس میں اس ضمن میں مکمل سہولت اور رہنمائی فراہم کی جارہی ہے’ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دور افتادہ علاقوں میں گھرکی دہلیز پر فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیم مہیا کرتی ہے۔داخلہ کی تاریخ میں توسیع کا مقصد یہ ہے کہ کوئ بھی امیدوار تعلیم سے محروم نہ رہے۔ پراسپیکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹhttp//www۔aiou۔edu۔pk بر موجود ہیں داخلہ فارمز آن لاین بھی جمع کرواۓ جا سکتے ہیں۔فیس بینک کے علاوہ ایزی پیسہ،یوپیسہ، جاز کیش کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہے ۔مزید معلومات کے لئے ریجنل آفس زیرو پوائنٹ مظفرآباد فون نمبر 05822960539یا05822960539پر رابطہ کریں ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button