KNN

اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی: آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھنا ہے تو اسے میچ میں ہر حال میں بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی، شکست قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

پاکستانی اسکوڈ میں فخرزمان انجری کے باعث ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ محمد حارث کو اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کے ڈو ایڈ ڈائی میچ میں  پاکستان کی قیادت بابر اعظم اور جنوبی افریقا کی کپتانی ٹیمبا باوما کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ پاکستان ٹیم گروپ ٹو میں اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button