امریکہ کے شہر مینیاپولس سمیت متعدد مقامات پر ایک ویڈیو کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد سڑکوں پر غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں ایک سفید فام پولیس آفیسر ایک غیر مسلح جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام آدمی کی گردن پر گھٹنے ٹیکتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس واقعے کے چند منٹ بعد 46 سالہ جارج فلوئیڈ کی موت ہو جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جارج اور اس کے آس پاس موجود لوگ پولیس افسر سے اسے چھوڑنے کی التجا کر رہے ہیں۔
جارج مرنے سے قبل پولیس افسر کے گھٹنے کے نیچے بار بار کہتا ہے کہ ‘پلیز، آئی کانٹ برید’ یعنی میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔
پولیس افسر ڈیریک چاون کو جارج کی گردن پر گھٹنا رکھے دیکھا گیا ہے اور انھیں اس کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگ صدمے میں ہیں اور بہت ناراض ہیں جبکہ منی سوٹا شہر سمیت امریکہ کے متعدد علاقوں میں مظاہرے ہورہے ہیں