برطانیہ میں ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ شادیاں ہوتی ہیں اور ان پر دس ارب پاؤنڈ خرچ ہوتا ہے۔
لیکن اس بار یہ تقریبات تباہی کا شکار ہوئی ہیں اور اس کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ہے۔
لوگ اس حوالے سے پریشان ہیں کہ اگر ان کی شادی منسوخ ہو گئی ہے یا وہ اسے ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ایسے میں ان کے کیا حقوق ہیں اور انھیں بکنگ کے بعد کس حد تک اخراجات واپس مل سکتے ہیں؟