تا گھوڑے کی سواری کرتا ہے۔ ننھا بطخ بلی کا پیچھا کرتا ہے اور ہیمسٹر سانپ سے لپٹتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں آپ نے اس طرح کی بہت ساری چیزیں دیکھی ہوں گی۔
ہم مختلف اقسام یا جنس کی دوستی کی داستانوں سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔ یہ جتی عجیب و غریب ہو اتنی ہی مزیدار لگتی ہے۔
لیکن کچھ جانور اتنے گھل مل جاتے ہیں کہ وہ بے میل لگتے ہیں؟ بعض اوقات ان کی دوستی بہت خطرناک لگتی ہے۔
کیا یہ صرف فطرت کی بوالعجبی ہے یا اس کے پس پشت سائنسی وجوہات بھی ہیں؟